کشمیر میں مسلح افراد کے حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے لارو میں مسلح علیحدگي پسندوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے لارو میں مسلح علیحدگي پسندوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے لارو میں علیحدگی پسندوں نے انسپکٹر محمد اشرف کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس افسر کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پلوامہ کے ہی علاقے لوسوانی ایک پولیس اہلکار محمد یعقوب کو انتہائی قریب سے گولی ماری گئی۔ اسے فوری طور پر سری نگر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسا۔ تیسرا واقعہ ضلع کلگام کے گاؤں اوگام میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جس کی شناخت کانسٹیبل فیاض احمد شاہ کے نام سے ہوئی۔

ادھر مسلح  علیحدگی پسندوں نے شوپیاں کے علاقے کیلر میں پولیس کے سب انسپکٹر دلبر احمد کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی تاہم وہ کھڑکی کے ذریعے جان بچاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑا میں بھی علیحدگی پسندوں نے تھانہ ترال کے انسپکٹر محمد یوسف کے گھر پر حملہ کیا تاہم موقع پر موجود نہ ہونے کے باعث وہ محفوظ رہا۔ سیاسی تجزیہ کاروں نے کشمیر پولیس پر حملوں کی نئی لہر کو ڈی جی پولیس شیش پال وید کے اشتعال انگیز بیانات کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

News Code 1883309

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =