امریکی صدرکی جاسوس پادری کے معاملے پر ترکی کو سنگین نتائج کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاسوس امریکی پادری کے معاملے پر ترکی کو شدید دھمکی دیتے ہوئےکہا ہے کہ امریکی جاسوس پادری کے معاملے پر ترکی سنگین غلطی کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاسوس امریکی پادری کے معاملے پر ترکی کو شدید دھمکی دیتے ہوئےکہا ہے کہ امریکی جاسوس پادری کے معاملے پر ترکی سنگین غلطی کررہا ہے اور ترکی کو کوئي بھی امتیاز نہیں دیا جائے گا ۔ وائٹ ہاؤس حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولائی میں ٹرمپ اورصدر اردوغان کی برسلز میں نیٹو اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں اردوغان نے ترک قیدی خاتون کی رہائی کے لیے اسرائیل کو قائل کرنے کا کہا تھا مگر اس کے بدلے امریکی پادری سمیت ترکی میں قید تمام امریکی قیدیوں کی رہائی کی بات ہوئی تھی۔جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر ترک خاتون کو 15 جولائی کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہن ے ترکی کے وزير داخلہ اور انصاف پر پابندی عآئد کرنے کے ساتھ ترک اشیاء پر ٹیکس میں بھی اضآفہ کردیا ہے۔

News Code 1883253

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =