امریکہ کی ترکی پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

امریکہ نے ترکی میں قید اپنے جاسوس پادری کو رہا نہ کرنے پر ترکی کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے امریکی پادری پر ترک صدر کے خلاف ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کا الزام عائد ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پرکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے ترکی میں قید اپنے جاسوس پادری کو رہا نہ کرنے پر ترکی کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی  دی ہے امریکی پادری پر ترک صدر کے خلاف  ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کا الزام عائد ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی سیکریٹری خزانہ اسٹویو نیوچن نے کابینہ اجلاس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ ہم نے ترکی کے متعدد کابینہ اراکین پر پابندیاں عائد کردی ہیں اور اگر وہ پادری کو جلد از جلد رہا نہیں کرتے تو ہم ان کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکریٹری خزانہ کے بیان پر کہا کہ ترکی کبھی امریکہ کا اچھا دوست نہیں رہا۔ ادھر ترکی نے بھی امریکی پابندیوں کا منہ توڑ جواب دینے کی دھمکی دیتے ہوئے امریکہ کی الیکٹرانک مصنوعات پر پابندی عائد کردی ہے۔

News Code 1883163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =