مقبوضہ فلسطینی میں اسرائیلی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کوظلم و بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کوظلم و بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں جمعے کو جام شہادت نوش کرنے والے فلسطینی احمد محامید کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کے والد سمیت متعدد دیگر رشتے داروں کو حراست میں لے لیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج کی بھاری نفری نے گرین لائن کے اندر ام الفحم شہر میں شہید احمد محامیدکے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں موجود اس کے والد سمیت بعض دیگر فلسطینیوں کو بھی حراست میں لے لیا۔ واضح رہے کہ قابض فوج نے شہید فلسطینی کا جسد خاکی قبضے میں لے رکھا ہے۔

ادھر اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر جھڑپوںکے بعدغزہ پٹی کے شمال میں قائم ایریز سرحدی کراسنگ دوبارہ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

News Code 1883224

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =