18 اگست، 2018، 1:16 PM

عمران خان نے وزیر اعظم آفس کاچارج سنبھال لیا

عمران خان نے وزیر اعظم آفس کاچارج سنبھال لیا

پاکستان کے نئے وزير اعظم عمران خان نے حلف برداری کے بعد وزیراعظم سیکرٹریٹ پہنچ گئےجہاں انہوں نےوزیراعظم آفس کاچارج سنبھال لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے نئے وزير اعظم عمران خان نے حلف برداری کے بعد وزیراعظم سیکرٹریٹ پہنچ گئےجہاں انہوں نےوزیراعظم آفس کاچارج سنبھال لیا۔وزیر اعظم عمران خان کو وزیر اعظم ہاؤس کے اسٹاف نے خوش آمدید کہا، انہوں نے فرداً فرداً سب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم آفس کے اسٹاف نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ بھی دی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف 2018ء کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ہے اور اس کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ روز وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد آج حلف اٹھالیا۔

News Code 1883172

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha