مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی 201 ووٹ لے کر پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں ۔انہوں نے اسپیکر کے عہدے کے لئے حلف اٹھا لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے پر اسپیکر رانا اقبال نے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الہیٰ کی کامیابی کا اعلان کیا، جنہوں نے 201 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد اقبال نے 147 ووٹ حاصل کیے۔پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے تحریک انصاف اور اتحادیوں کے امیدوارچوہدری پرویز الہٰی اور ن لیگ کے چودھری محمد اقبال کے درمیان مقابلہ ہوا۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی 201 ووٹ لے کر پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں ۔انہوں نے اسپیکر کے عہدے کے لئے حلف اٹھا لیا ہے۔
News ID 1883122
آپ کا تبصرہ