غزنی حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان

پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے غزنی حملہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی وزیراعظم کے الزام مسترد کرتے ہوئے اسے من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے غزنی حملہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی وزیراعظم کے الزام مسترد کرتے ہوئے  اسے من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے شہر غزنی میں ہونے والے حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی وزیراعظم کا بیان حقائق کے برخلاف اور جھوٹ پر مبنی ہے، غزنی میں حملے میں کسی پاکستانی کے ملوث ہونے کا ثبوت فراہم نہیں کیا گیا ہم ایسے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت کا آئی ایس آئی پر الزام لگانا کوئی نئی بات نہیں، اگر بھارت میں سیلاب یا طاعون کی وبا آئے تو اس کا ذمہ دار بھی آئی ایس آئی کو قرار دیا جاتا ہے جب کہ پاکستان میں بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کی موجودگی بھارتی وزیر اعظم کے دعوؤں کی نفی ہے، پاکستان کلبھوشن کیس عالمی عدالت انصاف میں لڑے گا۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان عید الاضحی پر افغانستان میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرے گا،پاکستان بار بار کہہ رہا ہے افغانستان کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

News Code 1883117

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =