مہر خبررساں ایجنسی الحرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری سکیورٹی فورسز نے اخوان المسلمین سے وابستہ 13 افراد گرفتارکو گرفتار کرلیا ہے۔ مصری وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں اخوان المسلمین کے 13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
مصری وزارت داخلہ کے مطابق کچھ افراد کو قاہرہ اور بعض دیگر کو البحیرہ سے گرفتار کیا گیا ہے ان میں سے 3 افراد کو ان کی عدم موجودگی میں عدالت نے 10 سے 15 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔
آپ کا تبصرہ