افغانستان میں خودکش دھماکوں اور جھڑپوں میں24 افراد ہلاک

افغانستان میں خودکش دھماکوںے اور جھڑپوں میں 6 اہلکاروں سمیت 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں خودکش دھماکوںے اور جھڑپوں میں 6 اہلکاروں سمیت 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات  کے مطابق دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ صوبے تخار کے ضلع دشت قلعہ میں راکٹ حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

کابل میں خودکش دھماکہ الیکشن کمیشن کے دفتر کے نزدیک کیا گیا جہاں نااہل امیدواروں کی حمایت میں احتجاج جاری تھا۔ صوبہ فریاب میں بھی افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں 13 دہشت گرد ہلاک اور 11  زخمی ہوئے جبکہ کارروائی میں افغان فورسز کے 5 اہلکار جاں بحق اور7 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب افغانستان کے شہر غزنی میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی چوتھے روز بھی جاری رہی جس میں اب تک 100 افغان اہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں۔ افغان حکام نے لڑائی میں 194 طالبان کو ہلاک اور 147 کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

News Code 1883049

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =