13 اگست، 2018، 3:00 PM

پاکستان کی قومی اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا

پاکستان کی قومی اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا

پاکستان کی 15 ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں قومی اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی 15 ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں قومی اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھالیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں پندرہویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس ہوا، قومی ترانے، تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد اجلاس کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز ہوا۔ اسپیکر قومی اسمبلی  ایاز صادق نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔ اراکین قومی اسمبلی نے اردو کے حروف تہجی کی ترتیب سے رجسٹر پر دستخط کئے، سب سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے رجسٹر پر دستخط کئے۔ ارکان کی جانب سے ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اسپیکر نے اجلاس 15 اگست تک کے لیے ملتوی کردیا۔ حلف برداری سے قبل اسپیکر نے نئے اسپیکرو ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا اعلان کیا، جس کے مطابق اسپیکر کا انتخاب 15 اگست کو ہوگا اور اسی روز نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی کے ایوان کی کارروائی سنبھال کر ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن کروائیں گے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعہ کیا جائے گا۔

News Code 1883022

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha