پاکستان کی پندرہویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کا آغاز

پاکستان کی پندرہویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کا پارلیمنٹ ہاوٴس میں آغاز ہوگیا ہے اوراس سلسلے میں نومنتخب ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پپاکستان کی پندرہویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کا پارلیمنٹ ہاوٴس میں آغاز ہوگیا ہے اوراس سلسلے میں نومنتخب ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں اجلاس کی صدارت اسپیکر  ایاز صادق کررہے ہیں۔ اور نومنتخب ارکان قومی اسمبلی سے حلف لیں گے۔

اسپیکر کا انتخاب 15 اگست کو ہوگا اور اسی روز نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی کے ایوان کی کارروائی سنبھال کر  ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن کروائیں گے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعہ  ہوگا۔

قومی اسمبلی کا اہم سیشن 17 اگست کو ہوگا جس پر پوری قوم کی نظریں جمی ہوئی ہیں، 17 اگست کے اجلاس میں ملک کے نئے وزیراعظم  کا انتخاب ہوگا، وزیراعظم کا انتخاب تقسیم کے عمل کے ذریعے ہوگا جس سے صاف  نظر آئے گا کہ کس رکن نے وزیر اعظم کے منصب کے لیے کس امیدوار کو ووٹ دیا ہے جب کہ وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں 18 اگست کو منعقد ہو گی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نو منتخب ارکان کے حلف اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر سمیت وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

News Code 1883015

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =