پاکستان میں تحریک انصاف کا تھانوں میں شہریوں پر تشدد کو روکنے کا عزم

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ ہماری قیادت پولیس اسٹیشنز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو شہریوں پر تشدد کرنے کے خلاف اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ ہماری قیادت پولیس اسٹیشنز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو شہریوں پر تشدد کرنے کے خلاف اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے حکومت میں آتے ہی پولیس اسٹیشنز میں شہریوں پر تشدد کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے فوری بعد تھانوں میں شہریوں پر ہونے والے تشدد کو بند کرنے کے احکامات جاری کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اسٹیشنز اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد کرنے پر پابندی ہونی چاہیے۔

News Code 1883006

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =