مہر خبررساں ایجنسی نے اینڈپینڈٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں مسلح شخص کی سڑک پر موجود ہجوم پر فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مانچسٹر کے علاقے موس سائیڈ پر واقع کلیئرماؤنٹ روڈ پر پیش آیا۔ مانچسٹر پولیس کے مطابق زخمیوں کو فائرنگ سے شدید چوٹیں آئی ہیں، تاہم تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں مسلح شخص کی سڑک پر موجود ہجوم پر فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1883002
آپ کا تبصرہ