مہر خبررساں ایجنسی نے خلیج ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں 75 سالہ بوڑھے شخص نے بستر مرگ پر کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا، معمر شخص کی کلمہ طیبہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی میں 75 سالہ قریب المرگ شخص نے شدید علالت کے بعد اسلام قبول کرلیا۔ بوڑھے شخص کو اس کے مسلمان شناسا نے کلمہ طیبہ پڑھایا اور فرط جذبات سے معمر شخص کے گلے لگ کر رونے لگا۔ اس کے بعد معمر شخص کے کان میں اذان دی گئی، یہ واقعہ وہاں موجود کسی ساتھی نے ریکارڈ کرکے ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کرادی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مسلمانوں نے معمر شخص کے قبول اسلام پر انہیں بے حد مبارک باد پیش کی۔
جرمنی میں 75 سالہ بوڑھے شخص نے بستر مرگ پر کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا، معمر شخص کی کلمہ طیبہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
News ID 1882989
آپ کا تبصرہ