انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 380 ہو گئی

انڈونیشیا میں سیاحت کے لیے مشہور جزیرے لومبوک میں زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 380 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں سیاحت کے لیے مشہور جزیرے لومبوک میں زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 380 ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 29 جولائی کو انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے برابر میں واقع ایک اور سیاحتی جزیرے لومبوک میں آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 380 ہو گئی ہے جب کہ 3 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ امددی کام تاحال جاری ہے اور ملبے تلے دبی مزید لاشیں برآمد ہونے کا بھی امکان ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کی وجہ سے متعدد عمارتوں اور گھروں کو نقصان پہنچا جب کہ بیرون ملک سے آنے والے سیاح اپنے وطن روانے ہو گئے ہیں۔

News Code 1882974

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =