مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے حمزہ سیدالشہداء ہیڈ کوارٹر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ملک کے شمال مغرب میں ایک کارروائی کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ایرانی سپاہ کے بیان کے مطابق دہشت گردوں کی ایک ٹیم سرحدی علاقہ اشنویہ سےبد امنی پھیلانے کے لئے ملک کے اندر داخل ہونے کی کوشش کررہی تھی ۔ سپاہ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی اس کوشش کو ناکام بنادیا۔ اس کارروائی میں 11 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ سپاہ کے بیان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ہتھیار بھی برآمد کرلئےگئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے حمزہ سیدالشہداء ہیڈ کوارٹر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ملک کے شمال مغرب میں ایک کارروائی کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1882971
آپ کا تبصرہ