غزنی پر افغان حکومت اور طالبان دہشت گردوں  کا کنٹرول کا دعوی

افغان طالبان دہشت گردوں اور افغانستان کی حکومت نے افغانستان کے جنوب مشرقی شہر غزنی کو اپنے کنٹرول میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان دہشت گردوں  اور افغانستان کی حکومت نے افغانستان کے جنوب مشرقی شہر غزنی کو اپنے کنٹرول میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ غزنی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا ہے۔غزنی پر طالبان کے مسلسل حملوں کے بعد امریکی فوج نے شہر میں طالبان کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد فضائی حملے کیے۔ اطلاعات کے مطابق  طالبان نے گزشتہ روز شہر پر حملہ کرکے رہائشی علاقوں میں گھروں پر قبضہ کرلیا تھا، طالبان نے ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور بھی تباہ کر دیا تھا۔افغان حکام کا کہنا ہے غزنی کے مختلف حصوں میں صورت حال کنٹرول میں ہے،شہر کے مغربی حصے میں وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں جبکہ وسطی حصے میں معمولات زندگی بحال ہیں،ٹیلی کام سروسز منقطع کردی گئی ہیں۔غزنی میں گزشتہ روز شروع ہونے والی جھڑپوں میں 16افراد ہلاک اور 30زخمی ہوگئے۔دوسری جانب طالبان نے شہر میں کئی چیک پوسٹوں اور سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرنے اور درجنوں سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے اور ایک ہیلی کاپٹر کو بھی مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔افغان فورسز کا کہنا ہے کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں درجنوں طالبان  دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

News Code 1882968

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =