امریکہ کے سیٹل ایئر پورٹ سے اغوا کیا گيا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

امریکہ کے سیٹل ايئر پورٹ سے مجوز کے بغیر پرواز کرنے والا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سیٹل ايئر پورٹ سے مجوز کے بغیر پرواز کرنے والا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جہاز میں مسافر سوار نہیں تھے جہاز کے ایک اہلکار نے بغیر اجازت کے جہاز کو اڑالیا جو سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق جہاز کو ہوائی کمپنی کے ایک 29 سالہ مکینک نے مجوز کے بغیر اڑایا اور وہ  سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا ۔ پولیس نے اس واقعہ کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1882961

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =