مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی عدالت میں ایک ملزم کے بار بار مداخلت کرنے پر جج کو غصہ آگیا، جنہوں نے ملزم کو چپ کروانے کیلئے اس کے منہ پر ٹیپ لگوا دی۔اوہائیو میں عدالتی کارروائی کے دوران بار بار وارننگ کے باوجود ملزم مسلسل بولتا رہا۔ جب جج کے منع کرنے کے باوجود ملزم چپ نہ ہوا تو جج نے غصے میں آکر اس کے منہ پر ٹیپ لگانے کا حکم دے دیا۔ پولیس اہلکار جج کے حکم پر ملزم کے پاس آئے جنہوں نے ملزم کو دبوچ کر اس کے منہ پر ٹیپ لگا دیا، ملزم پھر بھی خاموش نہ ہوا اور ٹیپ کے باوجود بڑبڑاتا رہا۔
امریکہ کی عدالت میں ایک ملزم کے بار بار مداخلت کرنے پر جج کو غصہ آگیا، جنہوں نے ملزم کو چپ کروانے کیلئے اس کے منہ پر ٹیپ لگوا دی۔
News ID 1882857
آپ کا تبصرہ