5 اگست، 2018، 10:53 AM

ڈنمارک میں نقاب پر پابندی کے بعد پہلی سزا میں مسلم خاتون کو بھاری جرمانہ

ڈنمارک میں نقاب پر پابندی کے بعد پہلی سزا میں مسلم خاتون کو بھاری جرمانہ

ڈنمارک میں نقاب پر پابندی کے بعد پہلی سزا میں مسلم خاتون کو بھاری جرمانہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈنمارک میں نقاب پر پابندی کے بعد پہلی سزا میں مسلم خاتون کو بھاری جرمانہ کیا گیا ہے۔ ڈنمارک میں نقاب پہننے پر پابندی کے قانون کی منظوری کے بعد پہلی بار اس قانون کے تحت ایک مسلم خاتون کو عوامی مقام میں نقاب پہننے پر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ واقعہ کوپن ہیگن سے 25 کلومیٹر دور ہورشوم قصبے کے ایک شاپنگ مال میں اس وقت پیش آیا جب 28 سالہ نقاب پوش خاتون کا ایک دوسری خاتون سے جھگڑا شروع ہو گیا جو ان کا نقاب اتارنے کی کوشش کر رہی تھی۔ پولیس نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جھگڑا شروع ہونے کے بعد انھیں وہاں بلایا گیا اور دونوں عورتوں پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

News Code 1882797

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha