ہندوستان میں خاتون پائلٹ نے ماں کی ریٹائرمنٹ سے قبل آخری فلائٹ اڑا کر ماں کو خراج تحسین پیش کیا

ہندوستان میں ایئر انڈیا کی خاتون پائلٹ نے اپنی ایئر ہوسٹس ماں کی ریٹائرمنٹ سے قبل آخری فلائٹ اڑا کر اپنی ماں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں ایئر انڈیا کی خاتون پائلٹ نے اپنی ایئر ہوسٹس ماں کی ریٹائرمنٹ سے قبل آخری فلائٹ اڑا کر اپنی ماں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ اطلاعات کے مطابق ایئر انڈیا میں ایئر ہوسٹس کے طور پر 38 سال کام کرنے کے بعد 31 جولائی کو اپنی آخری پرواز پوری کرنے کے بعد پوجا چنچنکر اپنے آنسو نہیں روک پائیں جب ممبئی سے بنگلورو کے درمیان ان کی آخری فلائٹ کی ذمہ داری ان کی ہی بیٹی اشرتا نے سنبھالی تھی۔فلائٹ کے ٹیک آف سے قبل ایئر ہوسٹس پوجا کیلئے مسافروں نے جم کر تالیاں بجائیں اور ان کا استقبال کیا۔ اڑان کے دوران اعلان میں پوجا کی خدمات کیلئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔  اشرتا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ' میری ماں کا خواب تھا کہ ایئر ہوسٹس کے طور پر میں ان کی آخری پرواز کی پائلٹ بنوں اور 38 سالوں کی بہترین خدمات کے بعد جب وہ ریٹائر ہوں گی تو میں ان کی وراثت کو آگے بڑھاؤں۔ایئر انڈیا کے ترجمان کے مطابق  یہ محض ایک اتفاق ہوا ہے کہ اشرتا وہ طیارہ اڑا رہی تھیں جو ان کی ماں کی الوداعی پرواز تھی۔

News Code 1882708

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =