افغانستان میں خودکش حملوں میں 16 افراد ہلاک

افغانستان میں خودکش حملوں اور دھماکوں میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں خودکش حملوں اور دھماکوں میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جلال آباد شہر میں حکومتی عمارت پر وہابی دہشت گردوں  نے حملہ کرکے وہاں موجود لوگوں کو یرغمال بنایا تاہم کئی گھنٹوں سے جاری فائرنگ کے تبادلے میں فورسز نے حملہ آوروں کو ہلاک کرکے مغویوں کو بازیاب کرالیا۔

صوبائی گورنر کے ترجمان عطااللہ خوگیانی کا کہنا ہے کہ دو خودکش حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑیوں کو عمارت کے دروازے سے ٹکرایا اور اسی اثناء میں فائرنگ کرتے ہوئے 3 حملہ آور اندر داخل ہوگئے جنہوں نے وہاں موجود لوگوں کو ایک کمرے میں بند کرکے انہیں یرغمال بنالیا۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور حملہ آوروں سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جس کا اختتام تینوں حملہ آوروں کی ہلاکت کی صورت میں ہوا تاہم اس واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ اس سے قبل دہشت گردوں نے ایک بس کو بم دھماکے سے اڑادیا جس ميں کم سے کم 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

News Code 1882704

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =