ہندوستان کا پاکستان کی نئی حکومت سے تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت خطے کو محفوظ اور پر امن بنانے کیلیے کام کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت خطے کو محفوظ اور پر امن بنانے کیلیے کام کرے گی۔

ہندوستانی وزارت خارجہ  کے ترجمان نے کہا کہ بھارت خوش حال اور ترقی پسند پاکستان کا خواہشمند ہے، امید کرتے ہیں نئی حکومت جنوبی ایشیا کو محفوظ، مستحکم پرامن اور دہشت گردی و تشدد سے پاک خطہ بنانے کے لیے تعمیری کام کرے گی۔

بھارتی وزارت خارجہ  کے ترجمان کے مطابق پاکستانیوں نے انتخابات کے ذریعہ جمہوریت پر اعتماد کا اظہار کیا جو خوش آئند ہے ، نئی حکومت سے دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کی توقع ہے۔

News Code 1882674

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =