28 جولائی، 2018، 10:09 PM

ہندوستان خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کا خواہشمند

ہندوستان خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کا خواہشمند

ہندوستانی وزارت خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ خوشحال پاکستان کے خواہشمند ہیں امید ہے نئی حکومت خطے کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے کام کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ خوشحال پاکستان کے خواہشمند ہیں امید ہے نئی حکومت خطے کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے کام کرے گی۔ہندوستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کا خواہشمند ہے۔

سشما سوراج نے کہا کہ امید کرتے ہیں نئی پاکستانی حکومت جنوبی ایشیا کو محفوظ، مستحکم پرامن اور دہشت گردی اور تشدد سے پاک خطہ بنانے کے لیے تعمیری کام کرے گی۔

News Code 1882617

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha