28 جولائی، 2018، 1:57 PM

پاکستان میں قومی و پنجاب اسمبلی کے 13 آزاد اراکین کا پی ٹی آئی میں شامل ہونےکو تیار

پاکستان میں قومی و پنجاب اسمبلی کے 13 آزاد اراکین کا پی ٹی آئی میں شامل ہونےکو تیار

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان قومی و پنجاب اسمبلی کے 13 آزاد اراکین پی ٹی آئی میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان قومی و پنجاب اسمبلی کے 13 آزاد اراکین پی ٹی آئی میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت وفاق کے ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی۔ قومی اسمبلی کے 8 جب کہ پنجاب اسمبلی کے 5 آزاد امیدوار تحریک انصاف کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔ادھرمظفرگڑھ سے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سید علمدارقریشی، لیہ سے نومنتخب رکن بشارت رندھاوا، خانیوال سے حسین جہانیاں گردیزی اورمسعود گیلانی تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعہ ملتان سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 123 جب کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 127 ہے، اس کے علاوہ مسلم لیگ (ق) کے 7 اورپیپلز پارٹی کے 6 ارکان ہیں، اس کے علاوہ 29 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ موجودہ صورت حال میں آزاد امیدواروں کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔

News ID 1882599

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha