مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ ساہیوال میں دو سیاسی جماعتوں مسلم لیگ نون اورتحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک سیاسی کارکن جاں بحق ہوگیا جبکہ 4زخمی ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے تصادم کا واقعہ ساہیوال کے گاؤں محمد پور میں پیش آیا، انتخابی رنجش اس تصادم کا سبب بنی۔ پولیس کے مطابق تصادم میں جاں بحق ہونے والا پی ٹی آئی کارکن ہے جس کا نام مظہر ہے جبکہ واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پاکستان کے علاقہ ساہیوال میں مسلم لیگ نون اورتحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم
پاکستان کے علاقہ ساہیوال میں دو سیاسی جماعتوں مسلم لیگ نون اورتحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک سیاسی کارکن جاں بحق ہوگیا جبکہ 4زخمی ہوئے ہیں۔
News ID 1882598
آپ کا تبصرہ