مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقوں چنیوٹ اور شیخوپورہ میں دو خواتین کو قتل کر دیا گیا،ایک خاتون کو تیز دھار آلے کا جب کہ دوسری کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ چنیوٹ میں غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کیا گیا، بھائی نے شک کی بنیاد پر اپنی بہن کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا، جس کے بعد وہ آسانی سے فرارہوگیا۔ چنیوٹ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ ادھر شیخوپورہ کے علاقے صفدر آباد میں نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک گھر کے باہر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت نورین بی بی کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو پولیس نے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔
پاکستان کے علاقوں چنیوٹ اور شیخوپورہ میں دو خواتین کو قتل کر دیا گیا،ایک خاتون کو تیز دھار آلے کا جب کہ دوسری کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
News ID 1882596
آپ کا تبصرہ