27 جولائی، 2018، 8:14 PM

مسلم لیگ (ن) کی پنجاب میں حکومت تشکیل دینے کی تیاری

مسلم لیگ (ن) کی پنجاب میں حکومت تشکیل دینے کی تیاری

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے اور ہم صوبہ پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران  کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے اور ہم صوبہ پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔  حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب تعلیم اور صحت کے میدان میں خیبر پختونخوا سے آگے ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوری روایات پر یقین رکھتے ہیں، تمام تر تحفظات کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت پھلے پھولے کیونکہ جمہوریت میں خرابی کا علاج ہے اور جمہوریت۔ تمام تر تحفظات کے باوجود ہم اپوزیشن میں بیٹھ رہے ہیں۔

News ID 1882581

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha