مہر خبررساں نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سنبھالتے ہی پنجاب، خیبر پختونخواہ اور سندھ کے گورنرز ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے حکومت سنبھالتے ہی سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کی حیثیت سے کام کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی کی اعلی سطحی مشاورت میں کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سنبھالتے ہی پنجاب، خیبر پختونخواہ اور سندھ کے گورنرز ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
News ID 1882580
آپ کا تبصرہ