مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی این اے 131 لاہور پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے ۔ نون لیگی رہنما کی درخواست پر ریٹرننگ افسر نے دوبارہ گنتی کا حکم جاری کردیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق این اے 131 پر پی ٹی آئی چیئرمین نے84ہزار 313 اورن لیگی امیدوار نے 83ہزار 633ووٹ لئے ہیں، اس طرح دونوں امیدواروں کے درمیان 680ووٹوں کا فرق ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی این اے 131 لاہور پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے ۔
News ID 1882576
آپ کا تبصرہ