مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نے صوبہ حماہ اور صوبہ درعا میں وہابید ہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کرتے ہوئے متعدد علاقوں کو داعش کے قبضہ سے آزاد کرالیا ہے اس کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ۔
شامی فوج نے صوبہ حماہ کے شمال میں اللطامنہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کی اور ان علاقوں کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ ادھر شامی فوج نے صوبہ درعا کے مغرب میں سحم الجولان اور تل الجموع علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے اور ان علاقوں سے وہابی دہشت گردوں کا صفایا کردیا ہے۔ درعا کے شمال مغرب میں واقع حیط گاؤں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ ادھر قنیطرہ میں کئی درجن دہشت گردوں نے ہتھیار ڈآل دیئے ہیں۔ شامی فوج کی درعا کے جلین علاقہ میں بھی پیشقدمی جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ