خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن عرب ممالک کو ایران سے دشمنی نہیں کرنی چاہیے

قطر کے سابق وزير اعظم اور وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن عرب ممالک کو ایران کے ساتھ دشمنی سے پرہیز کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے سابق وزير اعظم اور وزیر خارجہ  شیخ حمد بن جاسم نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن عرب ممالک  کو ایران کے ساتھ دشمنی سے پرہیز کرنا چاہیے۔ قطر کے سابق وزير اعظم نے عرب ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ دشمنی ترک کردیں ۔ اس نے کہا کہ کل تک عرب ممالک ایران اور مغربی ممالک کے درمیان دشمنی کی خلیج کو بڑھانے کی کوشش کررہے تھے اور شرط لگا رہے تھے کہ ایران اور مغربی ممالک کے درمیان تعلقات مزید خراب ہوں گےلیکن اس کے باوجود ایران ، امریکہ اور یورپی ممالک کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدہ ہوگيا۔ اور عرب ممالک نے بھی اس کی تائید کردی۔ آج پھر امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے اور بعض عرب ممالک اس کشیدگی کا خیر مقدم کررہے ہیں اور مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں  اس نے کہا کہ ایران اہم ہمسایہ ملک ہے اگرچہ  بعض موارد میں ایران کے ساتھ اختلاف نظر ہے لیکن اس کو دشمنی اور عداوت میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔

News Code 1882527

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =