24 جولائی، 2018، 2:07 PM

یونان میں خوفناک آتشزدگی سے 50 افراد ہلاک

یونان میں خوفناک آتشزدگی سے 50 افراد ہلاک

یونان کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی سے 50 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونان کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی سے 50 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے نواحی علاقے میں واقع جنگلات میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ پھیلتے پھیلتے جنگل سے باہر رہائشی علاقے تک پہنچ گئی، اس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ متعدد لوگوں کو جان بچانے کا موقع ہی نہ مل سکا اور وہ اپنے گھروں میں ہی زندہ جل گئے جب کہ بہت سی ہلاکتیں دم گھٹنے سے بھی ہوئی ہیں۔

اب تک آتشزدگی سے 50 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔ شہر کے اسپتال لاشوں اور زخمیوں سے بھر گئے ہیں ۔صرف ایک علاقے رافینا سے 26 لاشیں ملی ہیں۔ 100 سے زائد گھر اور عمارتیں جل کر مکمل طور پر خاکستر ہو چکے ہیں۔

متاثرہ علاقوں سے 700 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا گیا ہے۔  سیکڑوں فائر ٹینڈرز کے علاوہ طیارے اور ہیلی کاپٹرز بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

News ID 1882497

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha