24 جولائی، 2018، 12:42 PM

پاکستان میں کل 25 جولائی کو عام انتخابات کے لئے فوج تعینات کردی گئی ہے

پاکستان میں کل 25 جولائی کو عام انتخابات کے لئے فوج تعینات کردی گئی ہے

پاکستان میں کل 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں فوجی جوانوں کی تعیناتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کل 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں فوجی جوانوں کی تعیناتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے فوجی جوان تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ عام انتخابات کے سلسلے میں فوج کی تعیناتی کا مقصد شفاف انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا ہے کہ محفوظ اور پُرامن ماحول کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی انتظامیہ سے رابطہ ہے۔ عام انتخابات کیلئے 3لاکھ 70 ہزارسے زیادہ فوجی جوان اورساڑھے 4 لاکھ پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ کل 25 جولائی کو پاکستان  بھر میں عام انتخابات منعقد ہو رہے ہیں جس کے دوران شہری قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹ ڈالیں گے۔

News ID 1882492

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha