23 جولائی، 2018، 6:43 PM

جسٹس طاہرہ صفدر بلوچستان ہائی کورٹ کی چیف جسٹس نامزد

جسٹس طاہرہ صفدر بلوچستان ہائی کورٹ کی چیف جسٹس نامزد

پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس طاہرہ صفدر کو بلوچستان ہائی کورٹ کی اگلی چیف جسٹس نامزد کردیا ہے پاکستانی تاریخ میں پہلی بار کسی ہائی کورٹ کی چیف جسٹس خاتون ہوں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس طاہرہ صفدر کو بلوچستان ہائی کورٹ کی اگلی چیف جسٹس نامزد کردیا ہے پاکستانی تاریخ میں پہلی بار کسی ہائی کورٹ کی چیف جسٹس خاتون ہوں گی۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کی اگلی چیف جسٹس طاہرہ صفدر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ کسی ہائی کورٹ کی چیف جسٹس خاتون ہوں گی۔‘بلوچستان ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی 31 اگست کو ریٹائر ہو رہے ہیں جس کے بعد جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر چیف جسٹس کا عہدہ سنبھا لیں گی۔جسٹس سید طاہرہ صفدر 5 اکتور 1957 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں اور وہ سید امتیاز حسین باقری حنفی کی صاحبزادی ہیں۔جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے 22 اپریل 1982 کو تاریخ رقم کی اور مقابلے کا امتحان پبلک سروس کمیشن سے پاس کرنے کے بعد اپنا کیرئر بطور سول جج شروع کیا۔

News ID 1882479

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha