مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی وزارت خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم سے مسجد الاقصی کی حمایت کے سلسلے میں فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی پر صہیونی یہودیوں کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے اورمسجد الاقصی پر صہیونیوں کے حملوں کو روکنے اور مسجد الاقصی کی حمایت کے سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم کو فوری اقدام کرنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ