22 جولائی، 2018، 6:56 PM

جاپان میں گرمی کی شدت کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک

جاپان میں گرمی کی شدت کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک

جاپان میں گرمی کی شدت کے باعث کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ زیادہ تر ہلاکتیں لو لگنے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غ؛ر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں گرمی کی شدت کے باعث کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ زیادہ تر ہلاکتیں لو لگنے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جاپان میں شدید گرمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 30 تک جا پہنچی ہے، جب کہ صرف دو دنوں میں ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہونے والے 5 ہزار سے زائد افراد کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی گئی ہے۔ گزشتہ روز ہیٹ ویو کی وجہ سے دارالحکومت ٹوکیو میں تین ہزار سے زائد ایمبولینس کی خدمات حاصل کی گئیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

News Code 1882446

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha