15 جولائی، 2018، 1:38 PM

مصر میں 2 ہزار سال قدیم سیاہ پتھر کا بنا ہوا تابوت برآمد

مصر میں 2 ہزار سال قدیم سیاہ پتھر کا بنا ہوا تابوت برآمد

مصر میں ماہرین آثار قدیمہ کو معمول کی کھدائی کے دوران 2 ہزار سال قدیم سیاہ پتھر کا بنا ہوا تابوت ملا ہے جس کی لمبائی 8.6 فٹ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں ماہرین آثار قدیمہ کو معمول کی کھدائی کے دوران 2 ہزار سال قدیم سیاہ پتھر کا بنا ہوا تابوت ملا ہے جس کی لمبائی 8.6  فٹ ہے۔ماہرین آثار قدیمہ کو ایک سائٹ پر معمول کی کھدائی کے دوران 16 فٹ کی گہرائی پر ایک مقبرہ ملا جس میں 8.6 فٹ لمبا اور 5 فٹ چوڑا تابوت رکھا ہوا تھا یہ تابوت سیاہ رنگ کے پتھر کا بنا ہوا ہے جس پر نقش و نگار بنائے گئے ہیں۔ تابوت کے نزدیک ہی سنگ مرمر سے تراشا ایک انسانی سر بھی ملا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ صاحب مقبرہ کا بنایا گیا عکس ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ  اس تابوت کو 2 ہزار سال تک نہیں کھولا گیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے اس تابوت سے برآمد ہونی والی چیز حیران کن ہوگی اور  یہ سات عجوبوں کی طرح کا شاہکار ہو سکتی ہے۔ تابوت کا معائنہ کرنے کے لیے دنیا کے بہترین ماہرین آثار قدیمہ کی ٹیم کو مدعو کیا گیا ہے جو تابوت کو بغیر نقصان پہنچائے کھولنے کی کوشش کرے گی۔ ماہرین آثار قدیمہ کا مزید کہنا ہے کہ اس دریافت سے انسانی ارتقاء کے عمل اور تاریخی کو جانچنے میں مدد ملے گی اور یہ دریافت ماضی سے متعلق ہمارے کئی نظریات کو غلط ثابت کرسکتی ہے۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ تابوت 2 ہزار سال سے بند ہے اور اسے ایک مخصوص انداز سے بند کیا گیا ہے جسے کھولنے کے لیے ماہرین کی ٹیم درکار ہوگی۔

News ID 1882238

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha