14 جولائی، 2018، 11:01 AM

نواز شریف کومجرم اعظم اور ابلیس کی نشانی

  نواز شریف کومجرم اعظم اور ابلیس کی نشانی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے سابق وزير اعظم نواز شریف کو مجرم اعظم اور پی ٹی آئي کے ایک دوسرے رہنماءعامر لیاقت نے نواز شریف کو ابلیس کی نشانی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف چور اور ابلیس کی نشانی ہے چوروں کی جگہ جیل ميں ہوتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے سابق وزير اعظم نواز شریف کو مجرم اعظم اور پی ٹی آئي کے ایک دوسرے رہنماءعامر لیاقت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ابلیس کی نشانی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف چور اور  ابلیس کی نشانی ہے چوروں کی جگہ جیل ميں ہوتی ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی خصوصی نشریات کے دوران میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چور سہولت کار کے ساتھ آرہا ہے، نواز شریف ابلیس کی نشانی ہے، چوروں کا استقبال نہیں ہوتا، ان چوروں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا جاتا ہے ۔

عامر لیاقت نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناءاللہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تمام حدیں پار کر دی ہیں اور انہوں نے شعائر اسلام کی توہین کی ہے کیونکہ حج، اللہ کے شعائر میں سے ایک ہے۔ حج جیسے مقدس فریضے کو نواز شریف کے استقبال کے ساتھ منسلک کرکے اسلام کی توہین کی گئی ہے، نواز شریف شعائر ابلیس ہے یعنی وہ ابلیس کی نشانی ہے۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو نیب اور ایف آئی اے کی ٹیم نے لاہور ایئرپورٹ پر طیارے میں ہی حراست میں لیا تھا، دونوں مجرموں کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ کیا گیا اور پھر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے اس طرح پاکستان کے سابق مجرم وزير اعظم نواز شریف اس وقت اڈیالہ جیل میں آرام کررہے ہیں۔۔

News ID 1882204

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha