13 جولائی، 2018، 12:53 PM

چین میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے 19 مزدور ہلاک

چین میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے 19 مزدور ہلاک

چین کے صوبے شیوآن میں واقع ایک کیمیکل پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں 19 مزدور ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صوبے شیوآن میں واقع ایک کیمیکل پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں 19 مزدور ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چین کے صوبے شیوآن کے صنعتی ایریا میں واقع کیمیکل بنانے والی ایک فیکٹری میں اچانک دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پلانٹ میں کام کرنے والے 19 مزدور ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔ پلانٹ کا ایک حصہ مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر ہو گیا۔ فیکٹری کے بقیہ حصے کو کسی ممکنہ حادثے سے بچانے کے لیے خالی کرالیا گیا ہے۔

News ID 1882185

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha