13 جولائی، 2018، 12:03 PM

افغانستان میں 40 فوجی اور 24 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں 40 فوجی اور 24 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں جھڑپوں کے نتیجے میں 40 افغان فوجی اور 24 طالبان دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں جھڑپوں کے نتیجے میں 40 افغان فوجی اور 24 طالبان دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ قندوز میں طالبان کے حملوں میں 40 افغان فوجی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، طالبان نے پل مومن فوجی اڈے کو نشانہ بنایا، ذرائع کے مطابق صوبہ قندوز کے اضلاع خواجہ گھر اور دشت آرچی میں شدید لڑائی ہو رہی ہے، دوسری طرف افغان فورسز کی ملک کے مختلف حصوں میں بمباری سے درجنوں وہابی دہشت گرد بھی ہلاک  ہوگئے، فورسز نے صوبہ پکتیا کے اضلاع زرمت اور احمد ابا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، صوبہ غزنی میں بھی طالبان پر بمباری کی گئی جس میں 24 طالبان ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

News ID 1882180

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha