مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن میں ایون فیلڈ کے باہر سے پولیس نے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے زکریا شریف کو گرفتار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے زکریا شریف کو لندن میں واقع ان کے گھر ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ اذرائع کے مطابق انہیں مظاہرین سے جھگڑا کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جنید صفدر پر نوجوان کو مکا مارنے کا الزام ہے۔ ادھر جنید صفدر کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے مجھ پر تھوکا اور حملہ کرنے کی کوشش کی۔
لندن میں ایون فیلڈ کے باہر سے پولیس نے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے زکریا شریف کو گرفتار کر لیا ہے۔
News ID 1882179
آپ کا تبصرہ