11 جولائی، 2018، 8:18 PM

طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ

طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ

پاکستان سپریم کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزير ممکلت طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سپریم کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما  اور سابق وزير ممکلت  طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ عدالت نے فیصلے کے روز طلال چوہدری کی حاضری کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 15 مارچ کو سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران فردجرم عائد کرتے ہوئے انہیں چارج شیٹ جاری کی تھی۔

واضح رہے کہ وزیر مملکت طلال چوہدری پر ایک جلسے میں سپریم کورٹ کے خلاف توہین آمیز جملے کہنے کا الزام ہے جب کہ اس سے قبل نہال ہاشمی اور دانیال عزیر کو بھی توہین عدالت پر نااہل کیا جاچکا ہے۔

News ID 1882141

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha