فرانس بیلجیئم کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

روس میں فٹ بال ورلڈ کپ 2018 ء کے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں فٹ بال ورلڈ کپ 2018 ء کے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جہاں سیمی فائنل میں بڑی بڑی ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہیں۔

سینٹ پیٹرز برگ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو 0-1 سے شکست دے دی۔سیمی فائنل کھیل کے ابتداءسے ہی سنسنی خیز رہا اور دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کرتی رہیں لیکن پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔کھیل کے 51 ویں منٹ میں فرانس کے سیموئل نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی جبکہ ریفریز نے میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے 5 کھلاڑیوں کو پیلے کارڈ دکھائے۔ ٹورنامنٹ کا آج سیمی فائنل کل انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا اور فاتح ٹیم فائنل میچ میں فرانس سے کھیلے گی ۔

News Code 1882121

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =