مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ٹیکسلا میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سابق وزير اعظم ملزم نوازشریف کو موجودہ حالات کا بڑا ذمہ دار قرار دیدیا ہے ۔چوہدری نثار نے کہا کہ کسی جیپ گروپ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، اس حوالے سے بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ پارٹی کے ساتھ کھڑا رہالیکن جو مشرف دور میں گالیاں تک دیتے تھے وہ آج ٹکٹ ہولڈرز ہیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ درپیش سنگین مسائل سے نمٹنے کےلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے ،نوازشریف موجودہ حالات کے بڑے ذمہ دارے ہیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ نوازشریف نے ان کا اداروں سے لڑائی مول نہ لینے والا مشورہ مسترد کردیا ،میں نے پھر بی ان کا ساتھ دیا ۔
پاکستان کے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے سابق وزير اعظم ملزم نوازشریف کو موجودہ حالات کا بڑا ذمہ دار قرار دیدیا ہے ۔
News ID 1882112
آپ کا تبصرہ