10 جولائی، 2018، 8:24 PM

ہندوستان میں طالبہ کا گینگ ریپ کرنے والے تین مجرموں کی سزائے موت کی توثیق

ہندوستان میں طالبہ کا گینگ ریپ کرنے والے تین مجرموں کی سزائے موت کی توثیق

ہندوستانی سپریم کورٹ نے طالبہ کا گینگ ریپ کرنے والے تین مجرموں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی سپریم کورٹ نے طالبہ کا گینگ ریپ کرنے والے تین مجرموں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے میڈیکل کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے تینوں مجرموں کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ گینگ ریپ مجرموں کو دہلی ہائی کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی جس پر مجرموں کے وکیل نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کے خلاف ناقابل تردید شواہد موجود ہیں اور ایسے سنگین جرم کے مرتکب افراد کسی قسم کے رحم کے مستحق نہیں۔ جرائم کو سخت سزاؤں کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔ اس کیس میں بس ڈرائیور سمیت 6 افراد نامزد تھے جس میں ایک نے جیل میں ہی خودکشی کرلی تھی جب کہ ایک کو 18 سال سے کم عمر ہونے پر تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر 2012 کو نئی دہلی میں میڈیکل کی طالبہ جیوتی سنگھ پانڈے کو تین افراد نے بس کے اندر گینگ ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد چلتی ہوئی بس سے پھینک دیا تھا۔ شدید زخمی طالبہ 13 دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئی تھی ۔

News Code 1882107

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha