2 جولائی، 2018، 1:52 PM

صدر حسن روحانی سوئیزرلینڈ روانہ ہوگئے

صدر حسن روحانی سوئیزرلینڈ روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ سوئیز رلینڈ کے دارالحکومت برن روانہ ہوگئے ہیں، روحانی سوئیزر لنیڈ کے بعد آسٹریا کا دورہ بھی کریں گے۔

مہر خـبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ایک اعلی سیاسی وفد کے ہمراہ سوئیز رلینڈ کے دارالحکومت  برن روانہ ہوگئے ہیں ۔ صدر حسن روحانی کو نائب صدر اسحاق جہانگیری اور رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ايئر پورٹ سے الوداع کیا۔ اطلاعات کے مطابق روڈ ٹرانسپورٹ اور ہاؤسنگ کے وزیر عباس آخوندی، وزیر خزانہ مسعود کرباسیان، وزر ثقافت و ارشاد اسلامی، ایران کی سینٹرل بینک کے ڈائریکٹر ولی اللہہ سیف بھی اس سفر میں صدر روحانی کے ہمراہ ہیں۔ صدر حسن روحانی سوئیزر لینڈ کے دورے کے بعد آسٹریا کا دورہ کریں گے۔ صدر حسن روحانی سوئیزر لینڈ اور آسٹریا کے صدور کی سرکاری دعوت پر ان ملکوں کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ صدر حسن روحانی سوئیزرلینڈ اور آسٹریا میں مقیم ایرانیوں سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

News ID 1881891

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha