18 جون، 2018، 5:38 PM

صدر حسن روحانی سوئیزرلینڈ اور آسٹریا کا دورہ کریں گے

صدر حسن روحانی سوئیزرلینڈ اور آسٹریا کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ایک اعلی وفد کے ہمراہ عنقریب دو یورپی ممالک آسٹریا اور سوئیزرلنیڈ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ایک اعلی وفد کے ہمراہ دو یورپی ممالک آسٹریا اور سوئیزرلنیڈ کے صدور کی دعوت پرعنقریب ان ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق صدر حسن روحانی سوئیزرلینڈ کے دو روزہ دورے کے دوران سوئیزرلینڈ کے صدر اور دیگر اعلی حکام سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ صدر حسن روحانی سوئیزلینڈ میں مقیم ایرانیوں سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

صدر حسن روحانی سوئیزرلینڈ کے بعد آسٹریا کے صدر کی دعوت پر ویانا روانہ وہں گے جہاں وہ آسٹریا کے صدر اور دیگر اعلی حکام سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

News ID 1881511

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha