برطانوی خزانے سے 12.6ملین پونڈ فراڈ میں 3ججزاور 6 وکلا گرفتار

برطانیہ میں تحقیقاتی اداروں نےبرطانوی خزانے سے 12.6ملین پونڈ فراڈ میں 3ججوں اور 6 وکلاکو گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں تحقیقاتی اداروں نےبرطانوی خزانے سے 12.6ملین پونڈ فراڈ میں 3ججوں اور 6 وکلاکو گرفتار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں تحقیقاتی اداروں نے برطانوی خزانے سے 12.6ملین پونڈ فراڈ میں 3ججوں اور 6 وکلاکو گرفتار کر لیا،انہیں 17جولائی کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا،ان ججوں میں سے ایک بیرسٹر ، ایک لیگل کلرک اور 4سالیسٹر ہیں، انہوں نے سرکاری خزانے سے 12.6ملین پونڈ کی رقم نکلوائی تھی۔ اب انہیں اگلے ماہ عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ رپورٹ کے مطابق ان ججوں میں جز وقتی کام کرنے والے امیگریشن جج کرینہ مشل اور راسب غفار کو سول جج رازی شاہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔لیگل کلرک غازی خان، بیرسٹر شاہد رشید ، سالیسٹر جوزف ایمیا، اظہر خان، لائب مودی اور سمیرہ بشیرگرفتار شدگان میں شامل ہیں۔ ان سب کا تعلق لندن سے ہے اور انہیں 17جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

News Code 1881851

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =