مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے القدس بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی سپاہ نے دہشت گردوں کی طرف سے ایران میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہابی تکفیری گروہ سے وابستہ دہشت گردوں کی ایک ٹیم نےمیر جاوہ کے تہلاب علاقہ میں ایران میں در اندازی کرنے کی کوشش کی جسے ایرانی سپاہ نے ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ کچھ دہشت گرد پاکستان کی سرحد کے اندر فرار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔القدس بریگیڈ کے بیان کے مطابق ایرانی سرحدی گارڈز ، سپاہ اور پولیس اہلکار دہشت گردوں پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کے ہر حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی سپاہ نے دہشت گردوں کی طرف سے ایران میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1881705
آپ کا تبصرہ